ایڑیوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟ جانیں پاؤں کی ایڑی میں ہونے والے مسلسل درد کی وجوہات اور اس سے آرام کا گھریلو علاج

پیروں کی ایڑی کا درد ایک عام مسئلہ ہے، جس سے کافی سارے لوگوں کو گزرنا پڑتا ہے۔ اس درد کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جن میں سب سے عام وجہ زیادہ چلنے کے باعث ایڑی پر دباؤ پڑنا یا پھر چوٹ لگنا ہے۔

ہمارے پیر میں 26 ہڈیاں، 33 جوڑ اور 100 سے زائد پٹھے ہوتے ہیں اور ایڑی پیر کی سب سے بڑی ہڈی ہے۔

عام طور پر ایڑی میں درد اس کے اندر یا اس کے پیچھے ہوتا ہے جہاں پنڈلی سے ایڑی تک آنے والا طاقتور پٹھا ایڑی کی ہڈی سے جڑتا ہے، کئی بار یہ درد ایڑی کے سائیڈ میں بھی محسوس ہوتا ہے۔

ایڑی میں درد کی دیگر وجوہات:

Plantar fasciitis

اس میں پیر پر بہت زیادہ دباؤ کے باعث پیر اور ایڑی کو جوڑنے والی جگہ کو نقصان پہنچتا ہے جس سے تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔

Achilles tendonitis

اس میں پنڈلی کے مسلز کو ایڑی سے منسلک کرنے والا پٹھا ورم یا کسی انجری کا شکار ہو جاتا ہے۔ جوڑوں کے امراض بھی کئی بار ایڑی میں تکلیف کا باعث بنتے ہیں جبکہ موچ آنے سے بھی ایسا ہوتا ہے۔

درد کا گھریلو علاج:

جتنا ممکن ہو پیروں کو آرام دیں۔

روزانہ ایڑیوں پر دن میں 2 بار کچھ دیر کے لیے برف کی سکھائی کریں۔

درد کم کرنے والے ٹیوب یا بام کا استعمال کریں۔

ٹائٹ یا کَسے ہوئے جوتے پہننے سے اجتناب کریں۔

پاؤں پر ایڑی کی جانب سے زمین پر زیادہ دباؤ دے کر نہ چلیں بلکہ کوشش کریں کہ پاؤں تھوڑا اوپر اٹھا کر چلیں۔

صحت بخش غذا کا استعمال کریں اور جسم کو پانی کی کمی سے بچائیں، کیونکہ یہ پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ بنتا ہے۔

Heel Pain Ki Waja Or Elaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Heel Pain Ki Waja Or Elaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Heel Pain Ki Waja Or Elaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2896 Views   |   02 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

ایڑیوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟ جانیں پاؤں کی ایڑی میں ہونے والے مسلسل درد کی وجوہات اور اس سے آرام کا گھریلو علاج

ایڑیوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟ جانیں پاؤں کی ایڑی میں ہونے والے مسلسل درد کی وجوہات اور اس سے آرام کا گھریلو علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایڑیوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟ جانیں پاؤں کی ایڑی میں ہونے والے مسلسل درد کی وجوہات اور اس سے آرام کا گھریلو علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔